حدثنا يحيى بن يحيى ، وقتيبة بن سعيد كلاهما، عن جعفر ، قال يحيى، اخبرنا جعفر بن سليمان، عن ابي عمران الجوني ، عن انس بن مالك ، قال: قال انس " وقت لنا في قص الشارب، وتقليم الاظفار، ونتف الإبط، وحلق العانة، ان لا نترك اكثر من اربعين ليلة ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمارے لیے میعاد مقرر ہوئی مونچھ کترنے کی اور ناخن کاٹنے کی اور بغل کے بال نوچنے کی اور زیرِناف کے بال مونڈنے کی کہ نہ چھوڑیں ہم ان کو چالیس دن سے زیادہ۔“