حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا ابن بشر ، عن مسعر ، عن المقدام بن شريح ، عن ابيه ، قال: سالت عائشة ، قلت: " باي شيء كان يبدا النبي صلى الله عليه وسلم، إذا دخل بيته؟ قالت: بالسواك ".
مقدام بن شریح نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے کہا میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں آتے تو پہلے کیا کام کرتے، کہا: مسواک کرتے (اس سے معلوم ہوا کہ مسواک کتنی ضروری چیز ہے)۔