كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل

وحدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا علي بن مسهر ، عن سعد بن طارق ، عن ربعي بن حراش ، عن حذيفة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن حوضي لابعد من ايلة من عدن والذي نفسي بيده، إني لاذود عنه الرجال، كما يذود الرجل الإبل الغريبة، عن حوضه، قالوا: يا رسول الله، وتعرفنا؟ قال: نعم، تردون علي غرا، محجلين من آثار الوضوء، ليست لاحد غيركم ".

‏‏‏‏ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا حوض اتنا بڑا ہے جیسے عدن سے ایلہ (ایک شہر ہے مصر اور شام کے بیچ میں) قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں میر ی جان ہے میں لوگوں کو وہاں سے ہٹاؤں گا جیسے کوئی دوسرے کے اونٹوں کو اپنے حوض سے ہانکتا ہے۔ لوگوں نے کہا: یارسول اللہ! آپ ہم کو پہچانیں گے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں تم میرے پاس آؤ گے، سفید پیشانی، سفید ہاتھ پاؤں وضو کے نشان ہوں گے جو تمہارے سوا اور کسی امت پر نہ ہوں گے۔

صحيح مسلم # 583
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp