كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل

حدثنا سويد بن سعيد ، وابن ابي عمر جميعا، عن مروان الفزاري ، قال ابن ابي عمر، حدثنا مروان، عن ابي مالك الاشجعي سعد بن طارق ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن حوضي ابعد من ايلة من عدن، لهو اشد بياضا من الثلج، واحلى من العسل باللبن، ولآنيته اكثر من عدد النجوم، وإني لاصد الناس عنه، كما يصد الرجل إبل الناس عن حوضه، قالوا: يا رسول الله، اتعرفنا يومئذ؟ قال: نعم، لكم سيما، ليست لاحد من الامم تردون علي غرا محجلين من اثر الوضوء ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا حوض اتنا بڑا ہے کہ جیسے عدن سے ایلہ اس سے بھی زیادہ۔اس کا پانی برف سے زیادہ سفید اور شہد دودھ سے زیادہ میٹھا ہے اور اس پر جو برتن رکھے ہوئے ہیں، وہ شمار میں تاروں سے زیادہ ہیں اور میں لوگوں کو روکوں گا اس حوض سے جیسے کوئی دوسرے کے اونٹوں کو اپنے حوض سے روکتا ہے۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ہم کو پہچان لیں گے اس دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ تمہارا نشان ایسا ہو گا جو سوائے تمہارے کسی امت کے لئے نہ ہو گا۔ تم آؤ گے میرے سامنے سفید ہاتھ پاؤں لے کر وضو کی وجہ سے۔

صحيح مسلم # 581
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp