حدثني ابو كريب محمد بن العلاء ، والقاسم بن زكرياء بن دينار ، وعبد بن حميد ، قالوا: حدثنا خالد بن مخلد ، عن سليمان بن بلال ، حدثني عمارة بن غزية الانصاري ، عن نعيم بن عبد الله المجمر ، قال: " رايت ابا هريرة يتوضا، فغسل وجهه فاسبغ الوضوء، ثم غسل يده اليمنى، حتى اشرع في العضد، ثم يده اليسرى، حتى اشرع في العضد، ثم مسح راسه، ثم غسل رجله اليمنى، حتى اشرع في الساق، ثم غسل رجله اليسرى، حتى اشرع في الساق، ثم قال: هكذا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضا، وقال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " انتم الغر المحجلون يوم القيامة، من إسباغ الوضوء، فمن استطاع منكم، فليطل غرته وتحجيله ".
نعیم بن عبداللہ مجمر سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا وضو کرتے ہوئے۔ انہوں نے منہ دھویا تو اس کو پورا دھویا، پھر داہنا ہاتھ دھویا، یہاں تک کہ بازو کا ایک حصہ دھویا، پھر بایاں ہاتھ دھویا، یہاں تک کہ بازو کا ایک حصہ دھویا، پھر سرکا مسح کیا، پھر سیدھا پاؤں دھویا، تو پنڈلی کا بھی ایک حصہ دھویا، پھر بایاں پاؤں دھویا یہاں تک پنڈلی کا بھی ایک حصہ دھویا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”تمہاری پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں سفید (نورانی) ہوں گے قیامت کے دن وضو پورا کرنے کی وجہ سے، پھر جو کوئی تم میں سے اپنے منہ اور ہاتھ پاؤں کا دھونا بڑھا سکے تو بڑھائے۔“