حدثني سلمة بن شبيب ، حدثنا الحسن بن محمد بن اعين ، حدثنا معقل ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، اخبرني عمر بن الخطاب ، " ان رجلا توضا، فترك موضع ظفر على قدمه، ابصره النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ارجع فاحسن وضوءك، فرجع، ثم صلى ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے بیان کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہ ایک شخص نے وضو کیا اور ناخن برابر اپنے پاؤں میں سوکھا چھوڑ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا: ”جا اور اچھی طرح وضو کر کے آ۔“ وہ لوٹ گیا پھر آ کر نماز پڑھی۔