حدثنا عبد الرحمن بن سلام الجمحي ، حدثنا الربيع يعني ابن مسلم ، عن محمد وهو ابن زياد ، عن ابي هريرة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، " راى رجلا لم يغسل عقبيه، فقال: ويل للاعقاب من النار ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو بدھنی سے وضو کر رہے تھے تو کہا: پورا کرو وضو کو کیونکہ میں نے سنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”خرابی ہے کونچوں کے لیے انگار سے۔“