حدثنا قتيبة بن سعيد ، ومحمد بن عبد الله بن نمير جميعا، وعمرو الناقد ، عن ابن عيينة ، قال قتيبة، حدثنا سفيان، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا استجمر احدكم، فليستجمر وترا، وإذا توضا احدكم، فليجعل في انفه ماء، ثم لينتثر ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم سے پائخانہ کی جگہ ڈھیلوں سے صاف کرے تو طاق ڈھیلوں سے صاف کرے اور جب کوئی تم میں سے وضو کرے تو ناک میں پانی ڈالے پھر ناک چھینکے۔“