حدثنا هارون بن معروف . ح وحدثني هارون بن سعيد الايلي ، وابو الطاهر ، قالوا: حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، ان حبان بن واسع حدثه، ان اباه حدثه، انه سمع عبد الله بن زيد بن عاصم المازني يذكر: " انه راى رسول الله صلى الله عليه وسلم توضا فمضمض، ثم استنثر، ثم غسل وجهه ثلاثا، ويده اليمنى ثلاثا، والاخرى ثلاثا، ومسح براسه بماء غير فضل يده، وغسل رجليه حتى انقاهما "، قال ابو الطاهر: حدثنا ابن وهب، عن عمرو بن الحارث.
عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو، ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر منہ دھویا تین بار اور داہنا ہاتھ تین بار اور بایاں ہاتھ تین بار اور سر پر مسح کیا نیا پانی لے کر، نہ اس پانی سے جو ہاتھ میں لگا تھا اور دونوں پاؤں دھوئے یہاں تک کہ ان کو صاف کیا“۔ابوطاہر نے کہا: ہم سے ابن وھب نے عمرو بن الحارث سے بیان کیا۔