حدثنا قتيبة بن سعيد ، واحمد بن عبدة الضبي ، قالا: حدثنا عبد العزيز وهو الدراوردي ، عن زيد بن اسلم ، عن حمران مولى عثمان، قال: " اتيت عثمان بن عفان ، بوضوء فتوضا، ثم قال: إن ناسا يتحدثون، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم احاديث لا ادري ما هي، إلا اني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، توضا مثل وضوئي هذا، ثم قال: من توضا هكذا، غفر له ما تقدم من ذنبه، وكانت صلاته، ومشيه إلى المسجد نافلة "، وفي رواية ابن عبدة: اتيت عثمان فتوضا.
حمران سے روایت ہے جو مولیٰ تھے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے کہا: میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس وضو کا پانی لایا۔ انہوں نے وضو کیا پھر کہا کہ بعض لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی حدیثیں نقل کرتے ہیں جن کو میں نہیں جانتا مگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اس طرح جیسے میں نے وضو کیا پھر فرمایا: ”جو شخص اس طرح وضو کرے گا اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کو نماز کا اور مسجد میں جانے کا الگ ثواب ہو گا۔“ ابن عبدہ کی روایت میں یوں ہے کہ حمران نے کہا: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے وضو کیا (یعنی پانی لانے کا ذکر نہیں)۔