حدثنا عبد بن حميد ، وحجاج بن الشاعر كلاهما، عن ابي الوليد ، قال عبد، حدثني ابو الوليد، حدثنا إسحاق بن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص ، حدثني ابي ، عن ابيه ، قال: " كنت عند عثمان فدعا بطهور، فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: ما من امرئ مسلم، تحضره صلاة مكتوبة، فيحسن وضوءها، وخشوعها، وركوعها، إلا كانت كفارة لما قبلها من الذنوب، ما لم يؤت كبيرة، وذلك الدهر كله ".
عمرو بن سعید بن عاص سے روایت ہے، میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، پھر کہا: میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو کوئی مسلمان فرض نماز کا وقت پائے، پھر اچھی طرح وضو کرے، اور دل لگا کر نماز پڑھے اور اچھی طرح رکوع (اور سجدہ) کرے تو یہ نماز اس کے اگلے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گی جب تک کبیرہ گناہ نہ کرے اور ہمشہ ایسا ہی ہوا کرے گا۔“