حدثنا قتيبة بن سعيد ، وعثمان بن محمد بن ابي شيبة واللفظ لقتيبة، وإسحاق بن إبراهيم الحنظلي ، قال إسحاق: اخبرنا، وقال لآخران، حدثنا جرير ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن حمران مولى عثمان، قال: سمعت عثمان بن عفان ، وهو بفناء المسجد، فجاءه المؤذن عند العصر، فدعا بوضوء فتوضا، ثم قال: " والله لاحدثنكم حديثا، لولا آية في كتاب الله ما حدثتكم، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: لا يتوضا رجل مسلم، فيحسن الوضوء، فيصلي صلاة، إلا غفر الله له ما بينه وبين الصلاة التي تليها "،
حمران سے روایت ہے جو مولیٰ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے کہا کہ میں نے سنا سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے وہ مسجد کے سامنے تھے اتنے میں مؤذن ان کے پاس آیا، عصر کی نماز کے وقت۔ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا۔ پھر کہا: قسم اللہ کی! میں تم سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں اگر اللہ کی کتاب میں ایک آیت نہ ہو تو میں تم سے بیان نہ کرتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر نماز پڑھے تو اس کے وہ گناہ بخش دیئے جائیں گے جو اس نماز سے لے کر دوسری نماز تک ہوں گے۔“