كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل

وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا يعقوب بن إبراهيم ، حدثنا ابي ، عن ابن شهاب ، عن عطاء بن يزيد الليثي ، عن حمران مولى عثمان، انه راى عثمان ، " دعا بإناء، فافرغ على كفيه ثلاث مرار فغسلهما، ثم ادخل يمينه في الإناء، فمضمض واستنثر، ثم غسل وجهه ثلاث مرات، ويديه إلى المرفقين ثلاث مرات، ثم مسح براسه، ثم غسل رجليه ثلاث مرات، ثم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من توضا نحو وضوئي هذا، ثم صلى ركعتين، لا يحدث فيهما نفسه، غفر له ما تقدم من ذنبه ".

‏‏‏‏ حمران سے روایت ہے جو مولیٰ (آزاد کردہ غلام) تھے۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے دیکھا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو انہوں نے ایک برتن پانی کا منگوایا اور اپنے دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی ڈالا، ان کو دھویا، پھر داہنا ہاتھ برتن کے اندر ڈال دیا اور کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر منہ کو تین بار دھویا اور دونوں پاؤں کو تین بار دھویا پھر کہا، کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے۔ بعد اس کے دو رکعتیں پڑھے اور دل کو خیال نہ لگائے تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

صحيح مسلم # 539
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp