كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا محمد بن المثنى ، ومحمد بن بشار ، واللفظ لابن المثنى، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن ابي إسحاق ، عن عمرو بن ميمون ، عن عبد الله ، قال: " كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في قبة، نحوا من اربعين رجلا، فقال: اترضون ان تكونوا ربع اهل الجنة؟ قال قلنا: نعم، فقال: اترضون ان تكونوا ثلث اهل الجنة؟ فقلنا: نعم، فقال: والذي نفسي بيده، إني لارجو ان تكونوا نصف اهل الجنة وذاك ان الجنة لا يدخلها إلا نفس مسلمة، وما انتم في اهل الشرك، إلا كالشعرة البيضاء في جلد الثور الاسود، او كالشعرة السوداء في جلد الثور الاحمر ".

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک خیمہ میں جس میں قریب چالیس آدمیوں کے ہوں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ جنتیوں کے چوتھائی تم لوگ ہو۔ ہم نے کہا: ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات سے خوش ہو کہ جنتیوں کے ایک تہائی تم ہو۔ ہم نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے۔ مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کے آدھے ہو گے اور یہ اس لئے کہ جنت میں وہی جائے گا جو مسلمان ہے اور مسلمان مشرکوں کے اندر ایسے ہیں جیسے ایک سفید بال سیاہ بیل کی کھال میں ہو یا ایک سیاہ بال لال بیل کی کھال میں ہو۔

صحيح مسلم # 530
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp