حدثنا هناد بن السري ، حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، عن عمرو بن ميمون ، عن عبد الله ، قال: قال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اما ترضون ان تكونوا ربع اهل الجنة؟ قال: فكبرنا، ثم قال: اما ترضون ان تكونوا ثلث اهل الجنة؟ قال: فكبرنا، ثم قال: إني لارجو ان تكونوا شطر اهل الجنة، وساخبركم عن ذلك، ما المسلمون في الكفار، إلا كشعرة بيضاء في ثور اسود او كشعرة سوداء في ثور ابيض ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات سے خوش نہیں ہو کہ جنتیوں کے چوتھائی تم میں سے ہوں گے۔“ یہ سن کر ہم نے تکبیر کہی (خوشی کے مارے)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات سے خوش نہیں ہوتے کہ تہائی جنتیوں کے تم ہو گے۔“ یہ سن کر ہم نے تکبیر کہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ جنتیوں میں آدھے تم لوگ ہو گے اور اس کی وجہ یہ ہے جو میں بیان کرتا ہوں مسلمان کافروں میں ایسے ہیں جیسے ایک سفید بال سیاہ بیل میں ہو یا ایک سیاہ بال سفید بیل میں ہو۔“