حدثنا يحيى بن خلف الباهلي ، حدثنا المعتمر ، عن هشام بن حسان ، عن محمد يعني ابن سيرين ، قال: حدثني عمران ، قال: قال نبي الله صلى الله عليه وسلم: " يدخل الجنة من امتي سبعون الفا بغير حساب، قالوا: ومن هم يا رسول الله؟ قال: هم الذين لا يكتوون، ولا يسترقون، وعلى ربهم يتوكلون، فقام عكاشة، فقال: ادع الله ان يجعلني منهم، قال: انت منهم، قال: فقام رجل، فقال: يا نبي الله، ادع الله ان يجعلني منهم، قال: سبقك بها عكاشة.
سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں ستر ہزار آدمی بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔“ لوگوں نے پوچھا: وہ کون لوگ ہوں گے یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو داغ نہیں دیتے۔ اور منتر نہیں کرتے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہیں۔“ اس وقت عکاشہ کھڑا ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! دعا فرمائیے کہ اللہ مجھ کو ان لوگوں میں سے کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ان میں سے ہے۔“ پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ اے اللہ کے نبی! دعا کیجئے کہ اللہ مجھ کو بھی ان لوگوں میں سے کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ سے پہلے عکاشہ کہہ چکا۔“