وحدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، قال: اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، قال: اخبرني ابن المسيب ، وابو سلمة بن عبد الرحمن ، ان ابا هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم حين انزل عليه وانذر عشيرتك الاقربين سورة الشعراء آية 214: " يا معشر قريش، اشتروا انفسكم من الله، لا اغني عنكم من الله شيئا، يا بني عبد المطلب، لا اغني عنكم من الله شيئا، يا عباس بن عبد المطلب، لا اغني عنك من الله شيئا، يا صفية عمة رسول الله، لا اغني عنك من الله شيئا، يا فاطمة بنت رسول الله، سليني بما شئت، لا اغني عنك من الله شيئا "،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب یہ آیت اتری «وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ» ”ڈرا تو اپنے نزدیک کے ناتے والوں کو۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قریش کے لوگو! تم اپنی جانوں کو اللہ سے مول لو (نیک اعمال کے بدلے) میں اللہ کے سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے عبدالمطلب کے! بیٹو! میں تمہارے کچھ کام نہیں آ سکتا اللہ کے سامنے۔ اے عباس بیٹے عبدالمطلب کے! میں تیرے کچھ کام نہیں آ سکتا اللہ کے سامنے۔ اے صفیہ پھوپھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی! میں تمہارے کچھ کام نہیں آ سکتا اللہ کے سامنے۔ اے فاطمہ بیٹی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی! تو میرے مال میں سے جو چاہے مانگ لے مگر اللہ کے سامنے میں تیرے کچھ کام نہیں آ سکتا۔“