وحدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، ان عمرو بن ابي سفيان بن اسيد بن جارية الثقفي اخبره، ان ابا هريرة ، قال لكعب الاحبار: إن نبي الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لكل نبي دعوة يدعوها، فانا اريد إن شاء الله ان اختبئ دعوتي شفاعة لامتي يوم القيامة "، فقال كعب لابي هريرة: انت سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال ابو هريرة: نعم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کعب احبار سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے لیے ایک دعا ہوتی ہے جس کو وہ مانگتا ہے۔ میرا ارادہ ہے بشرطیکہ اللہ چاہے میں اس دعا کو چھپا رکھوں اپنی امت کی شفاعت کے لیے قیامت کے دن۔“ کعب نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: تم نے یہ سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں۔