كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا معاذ بن هشام ، قال: حدثني ابي ، عن قتادة ، عن انس بن مالك ، ان نبي الله صلى الله عليه وسلم، قال: يجمع الله المؤمنين يوم القيامة، فيلهمون لذلك، بمثل حديثهما، وذكر في الرابعة، فاقول: يا رب، ما بقي في النار، إلا من حبسه القرآن، اي وجب عليه الخلود.

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اکھٹا کرے گا مومنوں کو قیامت کے دن ان کو خیال آئے گا۔ اخیر تک جیسے اوپر حدیث گزری اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چوتھی بار عرض کریں گے اے پروردگار! اب تو جہنم میں کوئی نہ رہا مگر جو قرآن کے حکم سے رکا ہوا ہے یعنی جو ہمیشہ رہنے کا مستحق ہے۔

صحيح مسلم # 477
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp