كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا نصر بن علي الجهضمي ، وابو غسان المسمعي ، وإسحاق بن إبراهيم جميعا، عن عبد العزيز بن عبد الصمد ، واللفظ لابي غسان، قال: حدثنا ابو عبد الصمد، حدثنا ابو عمران الجوني ، عن ابي بكر بن عبد الله بن قيس ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " جنتان من فضة آنيتهما وما فيهما، وجنتان من ذهب آنيتهما وما فيهما، وما بين القوم وبين ان ينظروا إلى ربهم، إلا رداء الكبرياء، على وجهه في جنة عدن ".

‏‏‏‏ عبداللہ بن قیس (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو جنتیں چاندی کی ہوں گی، اس کے برتن اور سب چیزیں چاندی کی ہوں گی۔ اور دو جنتیں سونے کی ہوں گی اس کے برتن اور سب چیزیں سونے کی ہوں گی اور لوگوں کو اپنے پروردگار کے دیکھنے میں کوئی آڑ نہ ہو گی، جنت العدن میں سوائے ایک بزرگی کی چادر کے جو اللہ کے منہ پر ہو گی۔

صحيح مسلم # 448
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp