حدثنا حدثنا عبيد الله بن معاذ العنبري ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن سليمان الشيباني ، سمع زر بن حبيش ، عن عبد الله ، قال: لقد راى من آيات ربه الكبرى سورة النجم آية 18، قال: " راى جبريل في صورته له ست مائة جناح ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو حق تعالیٰ نے فرمایا: «لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى» ”بیشک دیکھیں اپنے رب کی بڑی نشانیاں۔“ مراد اس سے یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا جبریل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں، چھ سو (۶۰۰) بازو تھے ان کے۔