كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ليث. ح وحدثنا محمد بن رمح ، اخبرنا الليث ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " عرض علي الانبياء، فإذا موسى ضرب من الرجال، كانه من رجال شنوءة، ورايت عيسى ابن مريم عليه السلام، فإذا اقرب من، رايت به شبها عروة بن مسعود، ورايت إبراهيم صلوات الله عليه، فإذا اقرب من، رايت به شبها صاحبكم يعني نفسه، ورايت جبريل عليه السلام، فإذا اقرب من، رايت به شبها دحية "، وفي رواية ابن رمح: دحية بن خليفة.

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے سامنے لائے گئے پیغمبر تو موسیٰ علیہ السلام تو بیچ بیچ کے آدمی تھے (یعنی نہ بہت موٹے نہ بہت دبلے گول بدن کے تھے یا ہلکے بدن کے کم گوشت) جیسے شنوءہ (ایک قبیلہ) کے لوگ ہوتے ہیں اور میں نے دیکھا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو میں سب سے زیادہ ان کے مشابہ عروہ بن مسعود کو پاتا ہوں اور میں نے دیکھا ابراہیم علیہ السلام کو سب سے زیادہ ان کے مشابہ تمہارے صاحب ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تئیں فرمایا) اور میں نے دیکھا جبرائیل علیہ السلام کو (آدمی کی صورت میں) سب سے زیادہ مشابہ ان کے دحیہ ہیں۔ اور ابن رمح کی روایت میں ہے کہ دحیہ بن خلیفہ۔

صحيح مسلم # 423
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp