كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

وحدثنا زهير بن حرب ، حدثني الوليد بن مسلم ، حدثنا ابن ابي ذئب ، عن ابن شهاب ، عن نافع مولى ابي قتادة، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " كيف انتم إذا نزل فيكم ابن مريم، فامكم منكم؟ "، فقلت لابن ابي ذئب: إن الاوزاعي ، حدثنا، عن الزهري ، عن نافع ، عن ابي هريرة : وإمامكم منكم، وإمامكم منكم، قال ابن ابي ذئب: تدري ما امكم منكم؟ قلت: تخبرني، قال: فامكم بكتاب ربكم تبارك وتعالى وسنة نبيكم صلى الله عليه وسلم.

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا کیا حال ہو گا۔ جب مریم علیہما السلام کے بیٹے اتریں گے تم لوگوں میں پھر امامت کریں گے تمہاری تم ہی میں سے۔ (ولید بن مسلم نے کہا) میں نے ابن ابی ذئب سے کہا: مجھ سے اوزائی نے حدیث بیان کی زہری سے، انہوں نے نافع سے: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اس میں یہ ہے کہ امام تمہارا تم ہی میں سے ہو گا۔ ابن ابی ذئب نے کہا: تو جانتا ہے اس کا مطلب کیا ہے، امامت کریں گے تمہاری تم ہی میں سے، میں نے کہا: بتلاؤ۔ انہوں نے کہا: امامت کریں گے عیسیٰ علیہ السلام تمہارے پروردگار کی کتاب اور تمہارے پیغمبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے۔

صحيح مسلم # 394
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp