حدثني يونس بن عبد الاعلى ، اخبرنا ابن وهب ، قال: واخبرني عمرو ، ان ابا يونس حدثه، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: " والذي نفس محمد بيده، لا يسمع بي احد من هذه الامة يهودي، ولا نصراني، ثم يموت ولم يؤمن بالذي ارسلت به، إلا كان من اصحاب النار ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے اس زمانے کا (یعنی میرے وقت اور میرے بعد قیامت تک) کوئی یہودی یا نصرانی (یا اور کوئی دین والا) میرا حال سنے پھر ایمان نہ لائے اس پر جس کو میں دے کر بھیجا گیا ہوں۔ (یعنی قرآن) تو جہنم میں جائے گا۔“