كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن عامر بن سعد ، عن ابيه ، قال: قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم قسما، فقلت: يا رسول الله، اعط فلانا فإنه مؤمن، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: او مسلم، اقولها ثلاثا، ويرددها علي ثلاثا، او مسلم، ثم قال: " إني لاعطي الرجل وغيره احب إلي منه، مخافة ان يكبه الله في النار ".

‏‏‏‏ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ مال بانٹا تو میں عرض کیا: یا رسول اللہ! فلانے کو دیکھئے وہ مومن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان ہے۔ میں نے تین بار یہی کہا کہ وہ مومن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بار یہی فرمایا: مسلمان ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایک شخص کو دیتا ہوں حالانکہ دوسرے کو اس سے زیادہ چاہتا ہوں اس ڈر سے کہ کہیں اللہ اس کو اوندھے منہ جہنم میں نہ گرا دے۔

صحيح مسلم # 378
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp