كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

وحدثنا ابو غسان المسمعي ، ومحمد بن المثنى ، وإسحاق بن إبراهيم ، قال إسحاق: اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا معاذ بن هشام ، قال: حدثني ابي ، عن قتادة ، عن ابي المليح ، ان عبيد الله بن زياد، عاد معقل بن يسار في مرضه، فقال له معقل : إني محدثك بحديث، لولا اني في الموت لم احدثك به، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " ما من امير يلي امر المسلمين، ثم لا يجهد لهم وينصح، إلا لم يدخل معهم الجنة ".

‏‏‏‏ ابوالملیح (عامر یا زید بن اسامہ ہذلی بصری) سے روایت ہے، عبیداللہ بن زیاد نے بیمار پرسی کی سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کی ان کی بیماری میں، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تجھ سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں مرنے والا نہ ہوتا تو تجھ سے بیان نہ کرتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو حاکم ہو مسلمانوں کا پھر ان کی بھلائی میں کوشش نہ کرے اور خالص نیت سے ان کی بہتری نہ چاہے تو وہ ان کے ساتھ جنت میں نہ جائے گا۔ (بلکہ پیچھے رہ جائے گا اور اپنی ناانصافی کا عذاب بھگتے گا)۔

صحيح مسلم # 366
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp