كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثني عبد الوارث بن عبد الصمد ، قال: حدثني ابي ، عن جدي ، عن ايوب ، عن محمد بن سيرين ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " لا يزال الناس يسالونكم عن العلم، حتى يقولوا: هذا الله خلقنا، فمن خلق الله؟ "، قال: وهو آخذ بيد رجل، فقال: صدق الله ورسوله، قد سالني اثنان وهذا الثالث، او قال: سالني واحد وهذا الثاني.

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ تم سے علم کی باتیں پوچھتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ کہیں گے اللہ نے تو ہم کو پیدا کیا، پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ راوی نے کہا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کو بیان کرتے وقت ایک کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا: سچ کہا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دو آدمی یہی پوچھ چکے اور یہ تیسرا ہے یا یوں کہا، ایک آدمی پوچھ چکا ہے اور یہ دوسرا ہے۔

صحيح مسلم # 347
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp