كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

وحدثنا محمود بن غيلان ، حدثنا ابو النضر ، حدثنا ابو سعيد المؤدب ، عن هشام بن عروة بهذا الإسناد، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " ياتي الشيطان احدكم، فيقول: من خلق السماء، من خلق الارض؟، فيقول: الله "، ثم ذكر بمثله، وزاد ورسله.

‏‏‏‏ ہشام بن عروہ سے روایت ہے، اسی سند کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس آتا ہے پھر کہتا ہے کس نے آسمان پیدا کیا؟ کس نے زمین پیدا کی؟ تو وہ کہتا ہے اللہ نے پیدا کیا۔ پھر شیطان کہتا ہے: اللہ کو کس نے پیدا کیا، جب ایسا شبہ تم میں سے کسی کو ہو تو کہے: میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔

صحيح مسلم # 344
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp