كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا معاوية بن سلام بن ابي سلام الدمشقي ، عن يحيى بن ابي كثير ، ان ابا قلابة اخبره، ان ثابت بن الضحاك اخبره، انه بايع رسول الله صلى الله عليه وسلم تحت الشجرة، وان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " من حلف على يمين بملة غير الإسلام كاذبا، فهو كما قال، ومن قتل نفسه بشيء، عذب به يوم القيامة، وليس على رجل نذر في شيء لا يملكه ".

‏‏‏‏ سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیعت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شجرہ رضوان کے تلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قسم کھائے کسی بات پر اسلام کے سوا اور دین کی (یعنی یوں کہے اگر میں ایسا کام کروں تو نصرانی ہوں یا یہودی ہوں یا ہندو ہوں) جھوٹی قسم، تو وہ ایسا ہی ہو گیا جیسا اس نے کہا۔ اور جس نے قتل کیا اپنے تئیں کسی چیز سے وہ اسی سے عذاب دیا جائے گا قیامت کے دن اور کسی آدمی پر وہ نذر پوری کرتا واجب نہیں جو اس کے اختیار میں نہیں۔ (جیسے نذر کرے اور کسی کا غلام آزاد کرنے کی)۔

صحيح مسلم # 302
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp