حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو معاوية ، ووكيع ، عن الاعمش . ح وحدثنا منجاب بن الحارث التميمي ، واللفظ له اخبرنا ابن مسهر ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن همام بن الحارث ، قال: كنا جلوسا مع حذيفة في المسجد، فجاء رجل حتى جلس إلينا، فقيل لحذيفة: إن هذا يرفع إلى السلطان اشياء، فقال حذيفة : إرادة ان يسمعه، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا يدخل الجنة قتات ".
ہمام بن حارث سے روایت ہے، ہم مسجد میں حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹے ہوئے تھے۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور ہمارے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ لوگوں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ بادشاہ تک بات لگاتا ہے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کو سنانے کی نیت سے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ” جنت میں نہ جائے گا چغل خور۔ “