حدثنا عبد بن حميد ، وإسحاق بن منصور ، قالا: اخبرنا جعفر بن عون ، اخبرنا ابو عميس ، قال: سمعت ابا صخرة يذكر، عن عبد الرحمن بن يزيد وابى بردة بن ابي موسى ، قالا: اغمي على ابي موسى ، واقبلت امراته ام عبد الله تصيح برنة، قالا: ثم افاق، قال: الم تعلمي، وكان يحدثها، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " انا بريء ممن، حلق، وسلق وخرق ".
عبدالرحمن بن یزید اور ابی بردہ سے روایت ہے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بے ہوش ہو گئے تو ان کی عورت ام عبداللہ آئی چلا رہی تھی رو رو کر۔ پھر ان کو ہوش ہوا تو کہا: کیا تو نہیں جانتی اور حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میں بیزار ہوں۔ اس شخص سے جو بال منڈائے اور چلا کر روئے اور کپڑے پھاڑے مصیبت میں۔ “ (کیونکہ یہ کافروں کی رسمیں ہیں)