وحدثنا محمد بن المثنى وابن بشار ، قال ابن المثنى: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن واصل الاحدب ، عن المعرور بن سويد ، قال: سمعت ابا ذر يحدث، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه قال: " اتاني جبريل عليه السلام، فبشرني انه من مات من امتك، لا يشرك بالله شيئا، دخل الجنة "، قلت: وإن زنى، وإن سرق، قال: وإن زنى وإن سرق ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرئیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھ کو خوشخبری دی کہ جو شخص تمہاری امت سے مرے گا اور وہ کسی کو اللہ کے ساتھ شریک نہ کرتا ہو گا تو جنت میں جائے گا۔“ میں نے کہا اگرچہ وہ زنا کرے یا چوری کرے۔ انہوں نے کہا ”اگرچہ وہ زنا کرے یا چوری کرے۔ “