كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

وحدثنا محمد بن الوليد بن عبد الحميد ، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، قال: حدثني عبيد الله بن ابي بكر ، قال: سمعت انس بن مالك ، قال: ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم الكبائر، او سئل عن الكبائر، فقال: " الشرك بالله، وقتل النفس، وعقوق الوالدين، وقال: الا انبئكم باكبر الكبائر؟ قال: قول الزور، او قال: شهادة الزور، قال شعبة: واكبر ظني انه شهادة الزور.

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا، کبیرہ گناہوں کا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کسی نے کبیرہ گناہوں کا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شرک کرنا اللہ کے ساتھ اور ناحق خون کرنا اور نافرمانی ماں باپ کے متعلق اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم کو بتلاؤں سب کبائر میں کبیرہ وہ جھوٹ بولنا ہے یا جھوٹی گواہی دینا۔ شعبہ نے کہا: میرا گمان غالب یہ ہے کہ جھوٹی گواہی کو فرمایا۔

صحيح مسلم # 261
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp