حدثنا محمد بن ابي عمر المكي ، حدثنا مروان الفزاري ، حدثنا ابو يعفور ، عن الوليد بن العيزار ، عن ابي عمرو الشيباني ، عن عبد الله بن مسعود ، قال: قلت: يا نبي الله، " اي الاعمال اقرب إلى الجنة؟ قال: الصلاة على مواقيتها، قلت: وماذا يا نبي الله؟ قال: بر الوالدين، قلت: وماذا يا نبي الله؟ قال: الجهاد في سبيل الله ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اے اللہ کے نبی! کون سے اعمال جنت کے قریب کرنے والے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو وقت پر ادا کرنا“ میں نے پوچھا اور کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”والدین کے ساتھ حسن سلوک“ میں نے پوچھا: اور بتلائیں، کہا کہ ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“