حدثنا ابو بكر بن إسحاق ، اخبرنا ابن ابي مريم ، اخبرنا محمد بن جعفر ، قال: اخبرني العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب مولى الحرقة، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من علامات المنافق ثلاثة، إذا حدث كذب، وإذا وعد اخلف، وإذا ائتمن خان ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی علامتوں میں سے تین یہ ہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔ “