كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة . ح وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي . ح وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابن إدريس كلهم، عن إسماعيل بن ابي خالد . ح وحدثنا يحيى بن حبيب الحارثي واللفظ له حدثنا معتمر ، عن إسماعيل ، قال: سمعت قيسا يروي، عن ابي مسعود ، قال: اشار النبي صلى الله عليه وسلم بيده نحو اليمن، فقال: " الا إن الإيمان هاهنا، وإن القسوة، وغلظ القلوب في الفدادين عند اصول اذناب الإبل، حيث يطلع قرنا الشيطان في ربيعة، ومضر ".

‏‏‏‏ سیدنا ابومسعود (عقبہ بن عمرو انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف (جو ایک ملک ہے، جزیرہ عرب میں جنوب مشرقی جانب مدینہ سے۔ اس میں بہت سے شہر اور بستیاں ہیں، صنعاء وہاں کا مشہور شہر ہے) اور فرمایا: خبردار رہو ایمان ادھر ہے اور کڑا پن اور دلوں کی سختی ان لوگوں میں ہے جو چلایا کرتے ہیں اونٹوں کی دم کی جڑ کے پاس جدھر سے شیطان کے دو سینگ نکلتے ہیں۔ یعنی قوم ربیعہ اور مضر میں۔

صحيح مسلم # 181
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp