حدثنا إسحاق بن منصور ، اخبرنا معاذ بن هشام ، قال: حدثني ابي ، عن قتادة ، قال: حدثنا انس بن مالك ، ان نبي الله صلى الله عليه وسلم ومعاذ بن جبل، رديفه على الرحل، قال: يا معاذ، قال: لبيك رسول الله وسعديك، قال: يا معاذ، قال: لبيك رسول الله وسعديك، قال: يا معاذ، قال: لبيك رسول الله وسعديك، قال: " ما من عبد يشهد ان لا إله إلا الله وان محمدا عبده ورسوله، إلا حرمه الله على النار "، قال: يا رسول الله، افلا اخبر بها الناس فيستبشروا؟ قال: إذا يتكلوا، فاخبر بها معاذ عند موته تاثما.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے سواری پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ!“، انہوں نے کہا، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور فرمانبردار ہوں آپ کا یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ!“ انہوں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ اور فرمانبردار ہوں آپ کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ!“ انہوں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ اور فرمانبردار ہوں آپ کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ گواہی دے اس بات کی کہ سوائے اللہ کے کوئی سچا معبود نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں تو اللہ حرام کرے گا اس کو جہنم پر۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! میں اس کی لوگوں کو خبر کر دوں وہ خوش ہو جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب وہ تکیہ کر لیں گے اس پر۔“ پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے گناہ سے بچنے کے لیے مرتے وقت یہ حدیث بیان کی۔