كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

حدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قال ابن المثنى: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن ابي حصين والاشعث بن سليم ، انهما سمعا الاسود بن هلال يحدث، عن معاذ بن جبل ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا معاذ، " اتدري ما حق الله على العباد؟ قال: الله ورسوله اعلم، قال: ان يعبد الله ولا يشرك به شيء، قال: اتدري ما حقهم عليه إذا فعلوا ذلك؟ فقال: الله ورسوله اعلم، قال: ان لا يعذبهم ".

‏‏‏‏ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! تو جانتا ہے اللہ کا بندے پر کیا حق ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ حق یہ ہے کہ عبادت کی جائے اللہ کی اور شریک نہ کیا جائے اس کے ساتھ کوئی: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو جانتا ہے بندوں کا حق اللہ پر کیا ہے؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ حق یہ ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ کرے۔ (یعنی ہمیشہ کا عذاب جیسے مشرکوں کو ہو گا)۔

صحيح مسلم # 145
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp