وحدثني ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع . ح وحدثني محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الرحمن يعني ابن مهدي ، قالا جميعا: حدثنا سفيان ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " امرت ان اقاتل الناس، حتى يقولوا: لا إله إلا الله، فإذا قالوا: لا إله إلا الله، عصموا مني، دماءهم، واموالهم إلا بحقها، وحسابهم على الله "، ثم قرا إنما انت مذكر {21} لست عليهم بمسيطر {22} سورة الغاشية آية 21-22.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم ہوا ہے لوگوں سے لڑنے کا یہاں تک کہ وہ «لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ» کہیں۔ پھر جب انہوں نے «لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ» کہا تو بچا لیا مجھ سے اپنی جانوں اور مالوں کو مگر حق کے بدلے اور حساب ان کا اللہ پر ہے۔“ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی «إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُسَيْطِرٍ» یعنی ”تو تو نصیحت کرنے والا ہے لوگوں کو تیرا کچھ زور ان پر نہیں“ (یہ آیت اس وقت کی ہے جب جہاد فرض نہ ہوا تھا)۔