حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير الهمداني ، حدثنا ابو خالد يعني سليمان بن حيان الاحمر ، عن ابي مالك الاشجعي ، عن سعد بن عبيدة ، عن ابن عمر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " بني الإسلام على خمسة، على ان يوحد الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، وصيام رمضان، والحج "، فقال رجل: الحج، وصيام رمضان؟ قال: لا صيام رمضان، والحج، هكذا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام بنایا گیا ہے پانچ چیزوں پر یعنی پانچ ستونوں پر اسلام کھڑا ہے (یہ تشبیہ ہے اسلام کو ایک گھر کی مانند سمجھو یا چھت جس میں پانچ کھمبے ہوں) اللہ جل جلالہ کی توحید، نماز کو قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان کے روزے رکھنا، حج کرنا“۔ ایک شخص بولا: حج اور رمضان کے روزے (یعنی حج کو پہلے کیا اور روزوں کو بعد) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رمضان کے روزے اور حج۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں ہی سنا۔