كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل

وحدثني سلمة بن شبيب ، حدثنا الحسن بن اعين ، حدثنا معقل وهو ابن عبيد الله ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، ان رجلا، سال رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: " ارايت إذا صليت الصلوات المكتوبات، وصمت رمضان، واحللت الحلال، وحرمت الحرام، ولم ازد على ذلك شيئا، اادخل الجنة؟ قال: نعم "، قال: والله لا ازيد على ذلك شيئا.

‏‏‏‏ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں اگر فرض نمازوں کو ادا کروں اور رمضان کے روزے رکھوں اور حلال کو حلال سمجھوں اور حرام کو حرام، اس سے زیادہ کچھ نہ کروں تو جنت میں جاؤں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ وہ شخص بولا قسم اللہ کی میں اس سے زیادہ کچھ نہ کروں گا۔

صحيح مسلم # 110
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp