حدثني يحيى بن ايوب وقتيبة بن سعيد جميعا، عن إسماعيل بن جعفر ، عن ابي سهيل ، عن ابيه ، عن طلحة بن عبيد الله ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، بهذا الحديث نحو حديث مالك، غير انه قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " افلح، وابيه إن صدق، او دخل الجنة، وابيه إن صدق ".
طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں دوسری روایت بھی ایسی ہی ہے جیسے اوپر گزری۔ اتنا فرق ہے کہ جب اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم میں اس میں نہ کمی کروں گا نہ بیشی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نجات پائی اس نے قسم اس کے باپ کی اگر سچا ہے یا جنت میں جائے گا قسم اس کے باپ کی سچا ہے۔“