وحدثنا سويد بن سعيد، حدثنا علي بن مسهر، قال: سمعت انا وحمزة الزيات من ابان بن ابي عياش، نحوا من الف حديث، قال علي: " فلقيت حمزة فاخبرني، انه راى النبي صلى الله عليه وسلم في المنام، فعرض عليه ما سمع من ابان، فما عرف منها إلا شيئا يسيرا، خمسة او ستة،
علی بن مسہر سے روایت ہے میں نے اور حمزہ زیات نے ابان بن عیاش سے قریب ایک ہزار حدیثوں کے سنیں۔ علی نے کہا پھر میں حمزہ سے ملا۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور جو کچھ ابان سے سنا تھا وہ آپ کو سنایا۔ آپ نے نہ پہچانا ان حدیثوں کو مگر تھوڑی حدیثیں قبول کیں پانچ یا چھ۔