وحدثنا الحسن الحلواني، قال: سمعت يزيد بن هارون، وذكر زياد بن ميمون، فقال: حلفت، الا اروي عنه شيئا ولا عن خالد بن محدوج، وقال: لقيت زياد بن ميمون، فسالته عن حديث، فحدثني به، عن بكر المزني، ثم عدت إليه، فحدثني به، عن مورق، ثم عدت إليه، فحدثني به، عن الحسن، وكان ينسبهما إلى الكذب، قال الحلواني، سمعت عبد الصمد، وذكرت عنده زياد بن ميمون فنسبه إلى الكذب،
یزید بن ہارون نے ذکر کیا زیادہ بن میمون کا اور کہا: میں نے قسم کھائی ہے کہ اس سے کچھ روایت نہ کروں گا نہ خالد بن محدوج سے۔ یزید نے کہا: میں زیاد بن میمون سے ملا اور اس سے ایک حدیث پوچھی۔ اس نے روایت کیا اس حدیث کو بکر بن عبداللہ مزنی سے۔ پھر میں اس سے ملا تو اس نے روایت کیا اسی حدیث کو مورق بن ثمرج سے۔ پھر میں اس سے ملا تو روایت کیا اس حدیث کو حسن سے اور یزید بن ہاروں ان دونوں کو یعنی زیاد بن میمون اور خالد بن محدوج کو جھوٹا کہتے تھے۔ حسن حلوانی نے کہا: میں نے عبدالصمد سے سنا، میں نے ذکر کیا زیاد بن میمون کا۔ انہوں نے کہا: جھوٹا ہے۔