حدثني عبيد الله بن معاذ العنبري، حدثنا ابي، قال: كتبت إلى شعبة، اساله عن ابي شيبة قاضي واسط، فكتب إلي لا تكتب عنه شيئا ومزق كتابي.
معاذ عنبری نے کہا: میں نے شعبہ کو لکھا کہ ابوشیبہ واسط (ایک گاوَں کا نام ہے بصرہ کے پاس) کے قاضی کا کیا حال ہے، انہوں نے جواب میں لکھا کہ مت روایت کر اس سے کچھ اور پھاڑ ڈال میرا خط۔