وحدثني حجاج، حدثنا سليمان بن حرب، قال: سمعت سلام بن ابي مطيع، يقول: بلغ ايوب، اني آتي عمرا، فاقبل علي يوما، فقال: ارايت رجلا لا تامنه على دينه، كيف تامنه على الحديث؟،
سلام بن ابی مطیع سے روایت ہے ایوب کو خبر پہنچی کہ میں عمرو عبید کے پاس جاتا ہوں تو ایک روز میرے پاس آئے اور کہنے لگے: تو کیا سمجھتا ہے جس شخص کے دین پر تجھے بھروسہ نہ ہو کیا اس کی حدیث پر تو بھروسا کر سکتا ہے۔