وحدثني حجاج بن الشاعر، حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا ابن زيد يعني حمادا، قال: قيل لايوب: إن عمرو بن عبيد روى، عن الحسن، قال: لا يجلد السكران من النبيذ، فقال: كذب، انا سمعت الحسن، يقول: يجلد السكران من النبيذ،
حماد سے روایت ہے، ایوب سے کسی نے کہا کہ عمرو بن عبید نے حسن سے روایت کیا ہے جو شخص نبیذ پینے سے مست ہو جائے اس پر حد نہ پڑے گی۔ ایوب نے کہا کہ عمرو بن عبید جھوٹا ہے۔ حسن کہتے تھے: جو شخص نبیذ سے مست ہو جائے اس پر حد پڑے گی۔