مُقَدِّمَةٌ مقدمہ

وحدثنا عبيد الله بن عمر القواريري، حدثنا حماد بن زيد، قال: كان رجل، قد لزم ايوب وسمع منه، ففقده ايوب، فقالوا: يا ابا بكر، إنه قد لزم عمرو بن عبيد، قال حماد: فبينا انا يوما مع ايوب، وقد بكرنا إلى السوق، فاستقبله الرجل فسلم عليه ايوب، وساله، ثم قال له ايوب: بلغني انك لزمت ذاك الرجل.قال حماد: سماه يعني عمرا؟ قال: نعم يا ابا بكر، إنه يجيئنا باشياء غرائب، قال: يقول له ايوب: إنما نفر او نفرق من تلك الغرائب،

‏‏‏‏ حماد بن زید سے روایت ہے، ایک شخص ہمیشہ ایوب سختیانی کی صحبت میں رہا کرتا اور ان سے حدیثیں سنتا۔ ایک مرتبہ ایوب نے اس کو نہ پا کر پوچھا تو لوگوں نے کہا: اے ابوبکر! (یہ کنیت ہے ایوب سختیانی کی) وہ شخص اب عمرو بن عبید کی صحبت میں رہتا ہے۔ حماد نے کہا! ایک روز میں ایوب کے ساتھ سویرے بازار کو جا رہا تھا اتنے میں وہ شخص سامنے آیا۔ ایوب نے اس کو سلام کیا اور حال پوچھا۔ پھر اس سے کہا، میں نے سنا ہے تم اس شخص کے پاس رہتے ہو، عمرو بن عبید کا نام لیا۔ وہ بولا: ہاں اے ابوبکر! کیونکہ وہ ہم کو عجیب باتیں سناتا ہے۔ ایوب نے کہا ہم تو ایسی ہی عجیب باتوں سے بھاگتے ہیں۔

صحيح مسلم # 68
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp