مُقَدِّمَةٌ مقدمہ

حدثني عمرو بن علي ابو حفص، قال: سمعت معاذ بن معاذ، يقول: قلت لعوف بن ابي جميلة: إن عمرو بن عبيد، حدثنا، عن الحسن، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: من حمل علينا السلاح فليس منا، قال: كذب والله عمرو ولكنه اراد، ان يحوزها إلى قوله الخبيث

‏‏‏‏ معاذ بن معاذ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے عوف بن ابوجمیلہ سے کہا: عمرو بن عبید نے ہم سے حدیث بیان کی حسن بصرى کے حوالے سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھائے (یعنی مسلمانوں کے قتل پر بغیر کسی وجہ شرعی کے مستعد ہو) وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ عوف نے کہا: قسم اللہ کی عمرو جھوٹا ہے۔ اس کا مقصد اس حدیث کی روایت کرنے سے یہ ہے کہ اپنے ناپاک اعتقاد کو اس سے ثابت کرے۔

صحيح مسلم # 67
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp