وحدثني حجاج بن الشاعر، حدثنا احمد بن يونس، قال: سمعت زهيرا، يقول: قال جابر او سمعت جابرا، يقول: إن عندي لخمسين الف حديث، ما حدثت منها بشيء.قال ثم حدث يوما بحديث، فقال: هذا من الخمسين الفا.
زہیر سے روایت ہے، جابر کہتا تھا میرے پاس پچاس ہزار ایسی حدیثیں ہیں جن کو میں نے لوگوں سے بیان نہیں کیا۔ پھر ایک روز ایک حدیث بیان کی اور کہنے لگا کہ یہ ان ہی پچاس ہزار میں سے ہے۔